ہارون آباد (عوامی پریس کلب) نواحی گاؤں 55 فور آر کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ نواحی گاوں 62 فور آر کا رہائشی 48 سالہ مقبول کھیتوں کو پانی لگا کر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث مقبول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے 48 سالہ مقبول کندھے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہواہے ہمیں سڑک کنارے پڑے شخص کے بے ہوش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کو ہم۔نے موقع پر پہنچ کر رسپانس کیا تو مقبول نامی شخص کندھے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھ جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نتقل کردیا گیامقامی پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔








