810

بنگلہ روڈ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،ایک راہگیر زخمی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بنگلہ روڈ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،ایک راہگیر زخمی،فائرنگ کرنے والے شخص عابد خان نے گرفتاری دے دی،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، میرے بیٹے کو ملزم عابد خان نے اپنے بھائی ساجد خان کی ہلاکت کا سبب اور مخبری کا جواز بنا کر ناحق قتل کیا ہے، مقتول کی والدہ شمشاد بی بی کا موقف۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے بنگلہ روڈ پر فائرنگ کرکے نبیل سرور نامی نوجوان کو قتل جبکہ ایک راہ گیر ریحان کو زخمی کردیا گیا تھا، تھانہ سٹی پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم عابدخان نے وقوعہ کے بعد از خود گرفتار ی دے دی ہے اور مقتول کی والدہ شمشاد بی بی بیوہ محمد سرور سکنہ ہاؤسنگ کالونی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقتول کی والدہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں اور میرا بیٹا بسواری موٹر سائیکل پر دوائی لینے سول ہسپتال آرہے تھے کہ عامر کریانہ سٹور کے قریب پہنچے اچانک عابد خان وہاں آگیا اور فائرنگ کرکے میرے بیٹے کو قتل کردیا وجہ عناد یہ تھی کہ میرا بیٹا نبیل سرور عابد خان کے بھائی ساجد خان کیساتھ ملازم کرتا تھا ساجد خان ایک سال قبل پولیس مقابلے میں مارا گیاہے، عابد خان کو رنج تھا کہ میرا بیٹا نبیل سرور اس کے بھائی ساجد خان کی ہلاکت کا سبب اور مخبر بنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں