656

میر شکیل الرحمن کےخلاف نیب مقدمہ بے بنیاد ثابت ہونا درحقیقت آزاد میڈیا کی جیت ہے۔شفقت زہرہ بخاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ملک کی معروف اداکارہ میرا کی والدہ اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ہارون آباد شفقت زہرہ بخاری نے ایک معروف میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی نیب کورٹ سے باعزت بری کیے جانے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

اور کہا ہے کہ میر شکیل الرحمن کے والد محترم میر خلیل الرحمٰن مرحوم نے پاکستان کی صحافت کی ابتدائی دور میں نہایت شاندار خدمات سر انجام دیں اور پاکستان میں صحافت کی بنیادوں کو مضبوط استوار کرنے کے لیے ان کا کردار ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

میر شکیل الرحمن نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میڈیا کی دنیا میں بڑا کام کیا ہے اور ان کے خلاف نیب مقدمہ بے بنیاد ثابت ہونا درحقیقت آزاد میڈیا کی جیت ہے اور پاکستان میڈیا کی ترقی میں میر شکیل الرحمن بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہم سب کی دعائیں اور نیک خواہشات ان کے ساتھ ساتھ رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں