ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارو ن آباد اور گردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری، فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی ادارہ تیار نہیں،مضر صحت تیل،گھی،باسی،گلی سڑی اور بدبو دار سبزیوں سے تیار سموسے پکوڑوں کی فروخت دھڑلے سے جاری، عوامی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہرو گردونواح میں تیار ہونے والے سموسے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے علاوہ باسی،گلی سڑی اور بدبو دار مضر صحت، سبزیوں اور ناقص وغیر معیاری گھی کا استعمال دھڑلے سے کیا جارہاہے،چند پیسوں کی خاطر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے میں فوڈ اتھارٹی نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ان مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے روزانہ درجنوں شہری متاثر ہو رہے ہیں،جبکہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔







