354

ہارون آباد اور گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد اور گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں، لاغر اور بیمار جانوروں کا کھلے عام گوشت فروخت ہونے لگا، انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے کھلی چھٹی دے دی، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فی الفور سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں,لاغر اور بیمار جانوروں کا کھلے عام گوشت فروخت ہونے لگا انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے قصابوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے سابقہ کئی سالوں سے سلاٹر ہاؤس جیسی بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے قصاب حضرات بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں مگر متعلقہ محکمے خواب خرگوش کے مزلے لے رہے ہیں۔

شہریوں سمیر خان، عدن، ابراہیم، عمر،وقاص و دیگر کا کہنا ہے کہ قصاب حضرات اپنے پھٹوں پر گوشت کو سجا لیتے ہیں جس پر سارا دن مکھیاں بھنبناتی ہیں اور ٹریفک کی روانی کے باعث گردو غبار بھی پڑتی ہے قصاب حضرات بغیر ڈھانپے ہوئے جراثیم آلودہ گوشت کو کنڈے میں لٹکا کر فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

بعض قصاب حضرات تو بیمار اور لاغر جانور کو اپنے پھٹوں کے سامنے ذبح کرکے وہیں فروخت کر رہے ہیں جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر کی ڈیوٹی کے زمرہ میں آتا ہے کہ وہ تمام قصابوں کے پھٹوں پر گوشت کی کوالٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا کرے مگر یہاں تو الٹی گنگا بہتی دکھائی دے رہی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فی الفور سختی سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں