ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں پانی ملاگوشت اور ناقص گوشت کی فروخت عروج پر، انتظامیہ ستو پی کر دفاتر میں سو رہی ہے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں بازار ودیگر محلہ جات میں ناقص اور پانی ملے گوشت کی فروخت عروج پر ہے، اس گوشت کی وجہ سے سینکڑوں بیماریاں جنم لے رہی ہیں،ہر فرد اس گوشت کی وجہ سے بلڈ پریشر اور الجری،اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہا ہے جبکہ انتظامیہ لمبی تان کر سورہی ہے۔
کوئی بھی ان کیخلاف کاروائی نہیں کررہا، بعض جگہوں پر انتظامیہ مال پانی کی چمک سے خاموش ہے لیکن ان کی خاموشی کی وجہ سے لاکھوں جانیں خطرے میں مبتلا ہیں، سماجی کاروباری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سمیت متعلقہ تمام اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر جو موت تقسیم کررہے ہیں انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بیماریوں پر کنٹرول ہو سکے۔







