301

شہر اور مضافاتی علاقوں میں کھلے عام غیر معیاری تیل سے تیار کردہ نمکو، پاپڑ چپس کی سرعام فروخت جاری

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آبادشہر اور مضافاتی علاقوں میں کھلے عام غیر معیاری تیل سے تیار کردہ نمکو، پاپڑ چپس کی سرعام فروخت جاری، پیک شدہ غیر معیاری بغیر رجسٹرڈ اور بغیر مدت معیاد کے گھریلو نجی خود ساختہ منی فیکٹریوں میں تیار شدہ نمکو، پاپڑوں اور چپس سے شہر ی بالخصوص بچے معدہ، یرقان، جگر، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق شہر ہارون آباد اور مضافاتی علاقوں کی دوکانوں پر غیر معیاری اور مضر صحت پیک شدہ نمکو، پاپڑ اور چپس کی فروخت جاری ہے، فروخت کی جانے والی نمکو، پاپڑ اور چپس جوکہ مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں،پیکنگ پر مدت معیاد بھی درج نہیں ہوتی، جس کے استعمال سے شہر ی بالخصوص بچے معدہ، یرقان، جگر، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں وقاص، عثمان، ذیشان، عمر، ابراہیم و دیگر نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں