261

پولیس کی طرف سے مساجد میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پولیس کی طرف سے مساجد میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد گل حسن خان نے جامعہ مہریہ مسجد فقیر والی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے جہاں پر پولیس کو ان سے گھل ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مدد ملتی ہے، ڈی ایس پی نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور اُن کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں