ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے اور غلط فہمیوں کو ختم کرنا ہے، کھلی کچہریوں سے عوام کو جہاں ریلیف ملتا ہے وہاں پولیس فورس کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
یہ باتیں انہوں نے اراضی سنٹر فقیروالی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائیگا، معاشرے سے جرائم کے خاتمہ کیلئے ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے متعلقہ پولیس افسروں کو میرٹ کے مطابق عوامی شکایات دور کرنے اور موجودہ عوام کی داد رسی کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔








