ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد اور گردونواح میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پھیلنی لگی، وباء کے باعث جانور تیزی سے ہلاک ہونے لگے، مویشی پال کسانوں و کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد میں پون ماہ گزرنے کے باجود بڑے مویشوں جانور اور بھیڑ بکریوں میں پھیلے منہ کھر کی بیماری سے سینکڑوں جانور متاثر ہوئے ہیں، جبکہ متعدد جانور وباء سے ہلاک بھی ہوگئے ہیں جس کے سبب مویشی پال کسانوں کا نا قابل تلافی نقصان ہواہے۔
اور محکمہ حیوانات نے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی بجائے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،انہیں ادویات کی فراہمی کی بجائے نجی ”معالجین“ کے سپرد کر دیا ہے، متاثرہ مویشی پال کسان و کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے اس بابت فوری نوٹس لینے اور پھیلتی وباء کو روکنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں کو متحرک کرنے اور جانوروں میں ویکسی نیشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔







