361

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قائد اعظم روڈ پر احتجاجی کیمپ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دیگر شہروں کی طرح ہارون آباد میں بھی حکومت کی جانب سے بجلی کے ناجائز بل اور مہنگائی سمیت دیگر ٹیکسز کے خلاف میونسپل کمیٹی کے سامنے قائد اعظم روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا۔

احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی،احتجاجی کیمپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع ولید ناصر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں اپنے کاموں میں لگی ہوئی ہیں کسی کا ایجنڈا عوام نہیں ہے حکمران آئی ایم ایف کا کہہ کر مہنگائی بڑھاتے جارہے ہیں ظلم کا نظام اور اشرافیہ کی مراعات ختم ہونی چاہیے۔

اس حوالہ سے جماعت اسلامی ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کر رہی ہے12 جولائی کو عوام کے حقوق کے لیے دھرنا میں بہاولنگر سے بھرپور شرکت کریں گے جاگیردار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے جبکہ تنخواہ دار طبقے کو تختہ مشق بنایا گیا ہے ہم آئی ایم ایف کے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں حکومت کو ہر صورت میں بجلی کے بلوں میں کمی اور ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لینا ہو گا۔

ورسوچی سمجھی سازش کے تحت جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو تباہ کیا گیا حکومت کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار کرتی رہی اور اب آٹے کا بحران پیدا ہوا شوگر ملز گنا خریدنے کے بعد کسانوں کو پیسے نہیں دیتی صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے حکمران عوام کے نہیں ہمیشہ اپنے بارے میں سوچتے ہیں حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر آئے روز بجلی مہنگی کررہی ہے یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل کر لندن امریکہ دبئی بھاگ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں