205

پٹرولنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پٹرولنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ لطیف آباد کے عبد الحمید H.Cنے اپنے دیگر کانسٹیبلان وقار آصف، آسیہ ارم، صبا تبسم اور محمد شفیق کے ہمراہ دوران گشت خفیہ اطلاع پر بحد چک 129سکس آر موڑ ہائی وے روڈ پر کھڑے مشکوک شخص مکرم رحمان سکنہ 435سکس آر تحصیل ہارون آباد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 30بور پسٹل معہ روند برآمد کرلیا، پٹرولنگ پولیس نے ملزم کو تھانہ فقیروالی کے حوالے کردیا جس پر تھانہ فقیروالی نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں