168

پٹرولنگ پولیس لطیف آباد کی کاروائی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پٹرولنگ پولیس لطیف آباد کی کاروائی، ڈکیتی شدہ ٹریکٹر ٹرالی برآمد، دو ملزمان گرفتار، ڈی پی اونے پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا، تفصیلات کے مطابق موہل چوک بہاولنگر میں ملزمان نے ٹریکٹرٹرالی چھین کر جا رہے تھے کہ129موڑ لطیف آباد فقیرالی کے قریب پٹرولنگ پولیس لطیف آبادنے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ٹریکٹر ٹرالی برآمد کرلی۔

جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پٹرولنگ پولیس لطیف آباداہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازکر حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ افسران و جوانوں کی حوصلہ افضائی کا مقصد پولیس فورس کا مورال بلند کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں