ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) معروف تاجر رہنما ملک محمد امجد غوری کو پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک محمد ریاض خلجی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران نے کہا ہے کہ ملک محمد امجد غوری کا اس اہم پوزیشن پر بلامقابلہ انتخاب علاقہ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور اس انتخاب سے کپاس کی پیداوار کے لئے بلند ترین مقام رکھنے والے ہارون آباد کے کاشتکاروں اور کپاس کے تاجران سمیت ہر فرد کو اپنی قدر و تکریم کا بیپایاں احساس ہو رہا ہے۔
کاٹن جننگ کے شعبے میں ملک محمد امجد غوری کے خاندان کا مقام اور کردار ملک بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور سبھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ کپاس کے کاروبار میں اپنا کردار مزید سربلند کریں گے جس سے علاقے کی تجارت اور زراعت بلخصوص کپاس کے شعبے میں ہر پہلو سے ترقی اور استحکام کا نیا باب رقم کیا جائے گا اور علاقائی ترقی کے لئے یہ بلاشبہ ایک منفرد پیش رفت ہوئی ہے جس پر علاقہ بھر میں ہر سطح پر یکساں اظہارِ تشکر کے جذبات پائے جاتے ہیں۔







