ہارون آباد ( عوامی پریس کلب ) ہارون آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ”امن کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا، امن کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدو سیم اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ، ڈی ایس پی شمس الدین خان، صدر بار ایسوسی ایشن غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سعیدسجاد گجرایڈووکیٹ دیگر وکلاء برادری، پی ٹی آئی رہنماء راؤ شعیب احمد، میاں عبدالواحد کے علاوہ علمائے کرام، تاجر برادری و دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدو سیم، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار و دیگر شرکاء نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے امن و محبت کا درس دیا جس پر عمل پیرا ہوکر معاشرہ کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے اورمہذ ب قومیں قیام امن کے لئے پیار و محبت، اخوت و بھائی چارے اور یکجہتی کی فضاء برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی ہیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمدو سیم اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے وکلاء کالونی کے حوالہ سے نواحی علاقہ ٹبہ نولاں مولاں کا وزٹ بھی کیا، اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ، ڈی ایس پی شمس الدین خان، غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ و دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔








