456

عالم اسلام کے مسلمان متحد ہو کر عظمت قرآن کا پیغام جاری کریں۔صدر مرکزی انجمن تاجران

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج، تحریک انصاف یوتھ ونگ کھاٹاں اور تاجر برادری نے بے حرمتی کے گھناونے فعل کی شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کیا، تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک انصاف یوتھ ونگ کھاٹاں نے ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا، کارکنان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن کے خلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر عدنان چوہان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل مجروح ہوئے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

 مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے اس ناپاک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے لبادے کو دنیا بھر میں بسنے والے تقریباً دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، حالیہ شرمناک فعل ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا بھرپور الفاظ میں احتجاج اور مذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان اس واقعہ پر اپنا مثبت کردار ادا کرے عالم اسلام کے مسلمان متحد ہو کر عظمت قرآن کا پیغام جاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں