ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سجاد علوی نے کہا ہے پٹرول کی قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین اضافہ کرکے عوامی تکالیف اور مسائل کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ اب لوگوں کے لئے مہنگائی اور بیروزگاری ایک سنگین ترین سطح کو چھو رہی ہے اور چار سال کے دور حکومت میں تبدیلی سرکار نے ہر روز کسی نہ کسی طرح عوامی ضرورت کو مہنگا بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے. عوام تبدیلی سرکار کو بجا طور پر تباہی بربادی سرکار کہنے پر مجبور ہیں۔
پٹرول کی قیمت میں ہر پندرہ روز کے بعد اضافے کا عالمی ریکارڈ عمران خان کی حکمرانی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے. پٹرول کی قیمت 150 کے بعد 160 اور مستقبل میں ڈبل سنچری مکمل کرنے کی جانب گامزن ہے اور لگتا یہ ہے کہ پاکستانی عوام کو برباد اور معاشی بد حالی کی دلدل میں دھکیل کر خان صاحب مہنگائی کے عالمی چیمپئن بن چکے ہیں۔
گورننس پر توجہ دینے کی بجائے صرف ٹویٹس کے ذریعے حکومت چلانے کا یہ انداز قوم کے لئے بہت بڑی مصیبت بن گیا ہے. قوم اس نااہل، نالائق اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اب آثار یہی ہیں کہ یہ عذاب قوم کے سر سے ٹلنے والا ہے اور اس حکومت کے جانے کے بعد عمران خان کے لیے سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی گی کیونکہ وہ عوامی سطح پر انتہائی ناپسندیدہ سیاست دان بن چکے ہیں اور ان کو بدترین حکمرانی کی اننگز شکست کا سامنا ہے اور وہ یہ شکست کھا کر اپنی بدترین حکمرانی کی وجہ سے عوامی غم و غصے کا نشان بن کر ماضی کا قصہ بن جائیں گے.







