ہارون آباد (عوامی پریس کلب)پولیس کا اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن،7ملزمان گرفتار،قبضہ سے اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی ہدایت پر ضلعی پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلحہ ناجائز رکھنے والے7ملزمان محمد ارشد،امجد علی،اعجاز عرف راجو،عمیراکرم،سانول شہزاد،جمشید علی اور احمد حسین شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 7پسٹل 30بور برآمدہوئے۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔عوام کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پولیس کو دیں۔سماج دشمن عناصر کے خلا ف کا روائیوں کی بدولت عوام اورپو لیس کے درمیان اعتما د کی فضاء کو فروغ ملاہے۔







