485

پولیس خدمت مراکزکی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد:پولیس خدمت مراکزکی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری، 58ہزار 190شہریوں نے استفادہ حاصل کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس خدمت مراکز ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی زیر قیادت اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جس میں گزشتہ سال 2022؁ ء کے دوران ضلع بھر سے آنے والے 58ہزار 190شہریوں کو فوری طور پر پولیس خدمت مراکز میں موجود سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول میں 1872 افراد کو، ایملائے ویری فیکیشن میں 9081 افراد کو، گمشدگی رپورٹس میں 810 شہریوں کو، وہیکل ویری فیکیشن میں تین شہریوں کو، اندراج کرایہ داری میں 6209 افراد کو، نقول ایف آئی آرز میں 509 افراد کو، اندراج کرائم رپورٹ میں 14 افراد کو، ڈرائیونگ لائسنس لرنر 35717افراد کو، ڈرائیونگ لائسنس رینول 3857افراد کو، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس 118افراد کو پولیس خدمت مرکز نے سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں