434

پشاور پولیس لائنز خود کش حملے میں شہید ہونیوالے کیلئے دعا ئیہ تقریب ۔

ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پشاور پولیس لائنز خود کش حملے میں شہید ہونیوالے کیلئے دعا ئیہ تقریب، شمعیں روش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز میں خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پولیس افسران، ریسکیو 1122، بلدیہ، سول سوسائٹی و دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر و دیگر کا کہنا تھا کہ سانحہ پولیس لائن پشاور میں دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعہ کا درد قوم کے ہر فرد کو ہے،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ قرض چکانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، تقریب میں شہدا کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اُن کی یاد میں شمعیں بھی روش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں