ہارون آباد (عوامی پریس کلب) نواحی گاوں 5 ون آر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو فراز شاہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم فراز شاہ درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھاکچھ عرصہ قبل پولیس نے گرفتار کر لیا تھا مگر فراز شاہ پولیس ملازمین کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان نے ایک اے ایس آئی سمیت پانچ ملازمین پر مقدمے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز ملزم فراز شاہ کو پھر گرفتار کر لیا اور پولیس ملزم کو ریکوری کے لیے چشتیاں لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے چک 5ون آر کے قریب حملہ کر دیااور سیدھی فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم فراز شاہ ساتھیوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے فائر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔








