ہارون آباد (عوامی پریس کلب) علاقہ ہارون آباد میں ڈکیتوں کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ کے تدارک کیلئے واحد راستہ پولیس کا منظم اور بھرپور گشت کا نظام ہے.شہریوں طاہر محمود۔ثاقب محمود۔کاشف علی۔۔محمد شبیر۔انعام اللہ۔محمد امین کا کہنا ہے اگرچہ پولیس روایتی انداز سے گشت اور ناکہ بندی پر عمل پیرا ہے لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ہیں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اب گشت کے نظام کو بھی حالات کے مطابق استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے.
پولیس کی کم از کم دو گاڑیوں کا گشت شام ہونے سے پہلے اہم بازاروں اور سڑکوں پر شروع کردیا جانا چاہئے جو کہ کم از کم بازاروں کے بند ہونے تک لگاتار چلتا رہے.پولیس کی ناکہ بندی عام لوگوں کے لیئے تکلیف کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے نکتہ پر مرکوز ہو تبھی بہتری کے امکانات ہیں بصورت دیگر روایتی گشت اور ناکہ بندی کا قدیم طریقہ کار اب زیادہ بہتر نہیں ہو سکتا کیونکہ جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی عوام کو جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔







