334

سب انسپکٹرلالہ نذر حسین کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سب انسپکٹرلالہ نذر حسین کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار اور ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ نے پروموشن بیج لگائے۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر لالہ نذرحسین کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی،ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار اور ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ نے پروموشن بیج لگائے۔

اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے لالہ نذر حسین کو پروموٹ ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اچھی کارکردگی کی بناء پر محکمہ پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا ہے، جو کہ آپ کی محکمانہ خدمات کا ثمر ہے، ہم سب آپ کوضلع بھر بہاولنگر پولیس کے جملہ افسران کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں