ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارو ن آباد پولیس کی شاندار کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد پولیس نے شاندار کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق عارفوالا سے بتایا جاتا ہے۔
گرفتار ملزمان سے مختلف وارداتوں میں لوٹی گئی موٹر سائیکل، ان سلے کپڑے و نقدی کل مالیت ایک لاکھ سات ہزار روپے برآمد کرلئے، ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر فاروق احمد انور نے مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا، اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انورکا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مقامی پولیس کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کثر نہیں چھوڑی جائیگی۔








