ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد کے ایس ڈی پی او شمس الدین خان نے سرکل ہذٰا کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ ماہ فروری کی کارکرگی کے حوالہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16اشتہاری مجرمان، 21عدالتی مفرران، 12جواری اور 2پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان میں سے مال مسروقہ کل مالیتی 2لاکھ روپے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5کلو 670گرام چرس، 80گرام ہیروئن،278گرام افیون اور 248لیٹر شراب قبضہ میں لی گئی ہے،اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 6پسٹل اور 17گولیاں برآمد کیں، ایس ڈی پی او شمس الدین خان نے مزید کہا کہ جرائم کا خاتمہ پولیس کے علاوہ معاشرے کے ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں میڈیا ایک اہم رول ادا کرسکتا ہے۔








