268

سید انوار الحسن شاہ تنو یرکی مدرسہ فیض العلوم میں پریس کانفرنس،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت مہتمم مدرسہ فیض العلوم فقیر والی سید انوار الحسن شاہ تنو یرکی مدرسہ فیض العلوم میں پریس کانفرنس،اپنے اوپر لگائے گئی الزامات کی تردید کر تے ہوئے پروپیگنڈہ قرار دے دیا،سید انوار الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے چند شر پسند عناصر جو ریکارڈ یافتہ ہیں انکی جانب سے میری کردار کشی کی مز موم مہم سوشل میڈ یا پر جاری ہے ۔

جس میں ایک بچے سے بیان دلوایا جار ہا ہے کہ میں نے طیب نا می بچے پر بر ہنہ کر کے تشدد کیا ہے۔اور اپنے جو تے چموائے جو سراسر جھوٹ ہے میں اس کی تردید کرتا ہوں حقیقت میں یہ ہو ٹل ملاز مین کی با ہمی لڑائی تھی میں منع نے کیا تو طیب نے گا لیاں دینی شروع کردیں۔میں نے کسی قسم کا کو ئیں ظلم نہیں کیا۔

فقیر والی کا ایک جاہل اور فضول قسم کا انسان حکیم اقبال جس کا ذریعہ معاش جھوٹے پر چے کرا نا ہے اور لوگوں پر ظلم کر نا ہے میں نے اس کے ظلم کے خلاف آواز بلند کی جس کی رنجش کی بنا پر اس نے جھو ٹی وڈ یو ایڈیٹ کر کے سوشل میڈ یا پر پھیلائی۔ میں اس کی مز مت کر تا ہو ں۔اور ایس ایچ او فراز وٹو کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں جس نے اس کے ظلم کا شکار لوگوں کی ایف آئی آرز درج کیں۔

پر یس کا نفر نس میں سابق صدور بار ایسوسی ایشن ہارون آبادزاہدد منیرایڈووکیٹ،غلامی نبی سپراء ایڈووکیٹ،مشتاق گجر،انجمن تاجران فقیر والی کے رہنما حا جی ریا ض احمد طاہر،افتخار پہلوان،ڈاکٹر جاوید مجید،محمد افضل،وسیم الحق،احسان پٹواری،وائیٹل گروپ کے رہنما باؤ لیاقت علی۔عالم کمبوہ۔سابق چیر مین نعیم گو گا سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی اور انتظا میہ سے مطا لبہ کیا اس ایف آئی آر کو فوری خارج کیا جاے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں