325

تھانہ سٹی پولیس کا بدکاری کے خفیہ اڈے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تھانہ سٹی پولیس کا بدکاری کے خفیہ اڈے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 28لیٹر شراب برآمد، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس نے الوقار کالونی میں بدکاری کے خفیہ اڈے پر چھاپہ مار کر فوزیہ نامی خاتون اور محمد رفیق نامی شخص کو نیم برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اڈے کا مالک شہزاد اپنی بیوی کلثوم کیساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مزید کاروائی کرتے ہوئے ڈاہرانوالہ موڑ نہر کی پٹڑی کے قریب کھڑے خالد منیر نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 28لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں