ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد تھانہ سٹی پولیس کا خفیہ بدکاری کے اڈے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت تین افراد گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کی ریاض کالونی میں خفیہ طور پر چلنے والے مسماۃ جمیلہ بی بی کے بدکاری کے اڈے پر تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران کشف بی بی نامی خاتون اور عظیم نامی شخص کو نیم برہنہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے بدکاری کا اڈا چلانے والی خاتون جمیلہ بی بی، کشف بی بی اور عظیم کو گرفتار کرکے تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔








