ہارون آباد (عوامی پریس کلب) سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر تحریک انصاف ہارون آباد کے زیر اہتمام رہنماؤں اور کارکنان نے احتجاج ریکارڈ کرایا،حکومت مخالف نعرے بازی کی، شوکت بسراء سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی،اس موقع پر شوکت محمود بسراء۔راو شعیب احمد میاں عبدالواحد نے کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا اور ترقی کرتی معیشت کو تباہ کرنے کی اس سازش کے خلاف قوم عمران خان کی قیادت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ قوم نے امریکی غلامی کو مسترد کرتے ہوئے حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز کیا ہے اور یہ سفر اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر کامیابی سے ہمکنار ہو گا،امپورٹڈ حکومت نے دو ماہ میں ہی مہنگائی کا طوفان برپا کر کے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے اور قوم کا مستقبل تاریک راہوں میں ڈال دیا ہے۔
لیکن یہ سازش بے نقاب ہو کر رہے گی اور عمران خان کا فوری الیکشن کا بیانیہ کامیاب ہو گا اور عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ وزیراعظم بنیں گے،مزید برآں ایک بڑی سکرین نصب کی گئی تھی جس پر کارکنان نے عمران خان کا خطاب سنا اور ان کی کال پر کسی بھی قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا۔








