ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں انصافی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا سعودیہ پلٹ نوجوان کی عمران خان سے محبت کا اظہار شادی کارڈ کو عمران کی تصویر اور پی ٹی آئی جھنڈے سے مزین کردیا پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی صدر غلام مرتضی چوہدری کی شادی میں خصوصی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق ھارُون آباد میں تحریک انصاف کا جنون سرچڑھ کر بولنے لگا نوجوان نے عمران خان سے محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے شادی کارڈ پر عمران خان کی تصویر کے ساتھ تحریک انصاف کا جھنڈا پرنٹ کروادیا مجاھد مقصود نامی دولہے کا تعلق ھارون آباد کے نواحی گاؤں 59 فور آر سے ہے جو حال ہی میں سعودیہ سے پاکستان واپس آیا ہے۔
جو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیساتھ جنون کی حد تک محبت کرتا ہے اس کی جانب سے منفرد شادی کارڈ کے ذریعے عزیز و اقارب اور دوستوں کو تقریب میں مدعو کیے جانے کا چرچا سوشل میڈیا پر مقبولیت اختیار کر چکا ہے مجاہد مقصود نے اپنی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اوورسیز پاکستانی ہوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو عمران خان اچھی طرح سمجھتے ہیں اسی لئے انہوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کی بات کی ہے۔
مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی صدر غلام مرتضی چوہدری سابق ایم پی اے نے کہا کہ ایک کارکن کی اپنے لیڈر سے محبت ہے کہ انہوں نے اپنے شادی کارڈ پر پی ٹی آئی کا پرچم اور پارٹی قائد عمران خان کی تصویر اپنے شادی کارڈ پر پرنٹ کروائی ہے۔








