ہارون آباد (عوامی پریس کلب) میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے چیئرمین حاجی محمد یٰسین اور وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی نے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید سے پنجاب اسمبلی لاہور میں ان کے آفس میں طویل خصوصی ملاقات کی وزیر عشر زکوۃ شوکت لالیکا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
ملاقات میں بلدیہ ہارون آباد کو درپیش مشکلات اور مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور وزیر بلدیات کو بتایا کہ منتخب بلدیاتی نظام کی طویل معطلی کے دوران میونسپل کمیٹی ہارون آباد مالی لحاظ سے کنگال ہوچکی ہے اور اس وقت میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے پاس تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے بھی فنڈز کی عدم دستیابی ایک سنگین بحران کا روپ دھار چکی ہے۔
ترقیاتی بجٹ بھی صفر ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہو سکتا ہے کہ گٹروں کے ڈھکن لگانے کے لئے بھی کوئی پیسے نہیں ہیں فائر بریگیڈ اور واٹر ٹینکر بھی کم از کم چھ ماہ سے خراب ہیں اور ان کی مرمت کے لئے فنڈز نہیں ہیں. بجلی کے بل کی ادائیگی کا مسئلہ بھی گھمبیر ہے. شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور اس کی بنیادی وجہ فنڈز کا نہ ہونا ہے کیونکہ کوڑا اٹھانے والی ٹرالیاں اور رکشہ بھی بدترین حالات میں بوجہ عدم دستیابی فنڈز ہیں۔
پانچ کروڑ روپے کی رقم مختص کیے جانے کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں لیکن وہ محض باتیں ہی ہیں کیونکہ یہ یہ رقم فریز ہے اور اس کا مطلب نہ ہونے کے مترادف ہیانہوں نے وزیر بلدیات کو عوامی فلاح کے تناظر میں بتایا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد فنڈز کا اجراء بھی کیا جائے۔
بلخصوص پانچ کروڑ روپے کی مختص رقم کی فراہمی یقینی بنانا ہی عوامی ادارے میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے لیئے ناگزیر ہے.. وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے چئیرمین میونسپل کمیٹی ہارون آباد حاجی محمد یٰسین اور وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی کے بیان کردہ ایشوز کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ عوامی فلاح کے لیے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عوامی پالیسیوں کے مطابق ہر ممکن فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔








