223

استقبال ربیع الاوّل کے سلسلے میں مشعل بردار ریلی کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتما م ہارون آباد میں استقبال ربیع الاوّل کے سلسلے میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔تحریک منہاج القرآن ہارون آبا د کے صدر چوہدری ظفر اقبال کاہلوں نے ریلی کی صدارت کی۔ضلعی صدر طارق محمود چٹھہ،ناظم مدثر حسین مصطفوی،صدر پاکستان عوامی تحریک ناصر حسین مصطفوی،جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ابو بکر سلطانی، آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک سید مبشر حسین شاہ،ہیڈ سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک محمد علی چوہدری ،عدنان قیوم،عبد الوحید،چوہدری سجاد اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں عبد الواحد نے خصوصی شرکت کی۔

مشعل بردارریلی میں عاشقان مصطفی ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی منہاج القرآن اسلامک سنٹر برلب نہر فورآر سے شروع ہوا، جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا مین بازار کے فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوا، سید طلحہ کمال شاہ نے اس موقع ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ؐسے سچی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے جب تک ہم نبی پاکؐ کی سیرت پر عمل نہیں کریں گے ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔مشعل بردار ریلی جب امام بارگاہ کے سامنے پہنچی تو فقہ جعفریہ کے نمائندوں نے مشعل بردار ریلی کا پُرتپاک استقبال کیا اور شرکاء ریلی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اور مشعل بردار ریلی میں شرکت کی۔ریلی کے آخر میں ضلعی ناظم علامہ رضوان قیوم نے دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں