ہارون آباد (عوامی پریس کلب )ہارون آبادشہر میں موسم گرما کی پہلی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،موسم خوشگوارسیورج سسٹم بوسیدہ اور پرانا ہونے کے باعث، گلی محلوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔
ٹریفک کی روانی اور عام شہریوں کا گزرنا محال بن گیا،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں موسم گرما کی پہلی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،ہارون آباد میں سیوریج سسٹم پرانااور بوسیدہ ہونے کے باعث شہر کی معروف قائداعظم روڈ،مین بازار اور بلدیہ ہارون آباد کے سامنے بھی بارش کا پانی تالاب بن کر بہہ رہا ہے۔
اور اسی طرح چوک عمر فاروق، امام بارگاہ، چیف آفیسر ہاؤس اسمیت دیگر علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے،جبکہ مختلف علاقہ جات اور بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے گزرنا محال ہوگیا واضع رہے کہ قائداعظم روڈ جس پر تمام سرکاری دفاتر واقع ہیں اس کے دونوں اطراف میں ڈرین (کھالے) بنائے گئے لیکن انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے ان کو صاف نہ کرکے مکمل ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
اگر ڈرین کو صاف کرکے استعمال میں لایا جائے تو شہری اضطراب سے بچ سکتے ہیں، جبکہ بلدیہ ہارون آباد کے شعبہ صفائی کی نااہلی اور عدم دلچسپی سے گٹروں سے سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں پر جوہڑ بن گئے تاہم ابھی تک اس طرف کوئی اقدام نہیں کیا گیا، عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اس بابت اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔








