246

مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، سولہ سالہ لڑکی جاں بحق

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں ٹریفک حادثہ، مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، سولہ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ والد معجزانہ طور پر محفوظ رہا، نعش ہسپتال منتقل، پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں پُل نہر فور آر پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹی کو ٹکر ماردی جس کے باعث 16 سالہ ایمن فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

جبکہ جاں بحق ایمن فاطمہ کا والد جاوید معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے 16 سالہ ایمن کو ہسپتال منتقل کردیا ہے، مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے اور مسافر بس کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں