314

گرے ہوئے اور کھڑے سوکھے درختوں کی بروقت نیلامی نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو سالانہ لاکھوں کا نقصان

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں نہر اور سڑک کنارے سمیت دیگر مقامات پر لگے درخت عمر پوری ہونے سے سوکھ رہے ہیں، ان درختوں کی بروقت نیلامی نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑیگا، اعلیٰ حکام سوکھے درختوں کی بروقت نیلامی عمل میں لاکر قیمتی درخت ضائع ہونے سے بچائے، سماجی و عوامی حلقے۔

تفصیلات کے مطابق درخت زندگی کیلئے اتنے ضرروی ہے جتنا زندہ رہنے کیلئے سانس۔اگر یہ نہ ہوں تو انسان،حیوان،چرند اور پرندوں کا رہنا مشکل ہو جائے۔درخت نہ صرف ہوا صاف رکھتے ہیں بلکہ انسانوں اور جانوروں کو خوراک بھی فراہم کرتے ہیں۔ہارون آباد اور گردنواح میں مختلف نہروں، سڑکات کنارے سمیت دیگر مقامات پر لگے سینکڑوں ایسے درخت موجود ہیں جو اپنی طبعی عمر پوری کر چکے ہیں یا کسی بیماری کا شکار ہو کر سوکھ گئے ہیں۔

اسی طرح آندھی اور بارشوں سے نہرمیں گرنے والے درختوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔محکمہ جنگلات کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگوں نے ان درختوں کو کاٹ کر ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔گرے ہوئے اور کھڑے سوکھے درختوں کی بروقت نیلامی نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو سالانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے۔سماجی و عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارون آباد تحصیل بھر کی مختلف نہروں اور سڑک کنارے کھڑے سوکھے درختوں کی بروقت نیلامی کی جائے تاکہ قیمتی درخت ضائع ہونے سے بچ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں