192

شہریوں کو بروقت بہترین سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر عبدالستارریجنل ایمرجنسی آفیسر1122

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد شہریوں کو بروقت بہترین سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر عبدالستارریجنل ایمرجنسی آفیسر، تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار نے ریسکیو 1122 اسٹیشن ہارون آبا د کا وزٹ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ، راؤ شرافت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، اسٹیشن انچارج لیاقت علی و دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے ریسکیو2 112 اسٹیشن ہارون آبا دآفس میں گاڑیو ں کی صفائی ستھرائی، اسٹاف کے ٹرن آؤٹ سمیت گاڑیوں میں موجود تمام آلات کا بغور معائنہ کیا اور تحصیل ہارون آباد سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈاکٹر عبدالستارریجنل ایمرجنسی آفیسرنے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ شہریوں کو بروقت بہترین سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ریسکیو کا کام مکمل طور پر خدمت سے وابستگی کا نام ہے کیو نکہ اس عمل میں ہمیشہ انسانوں کو مشکلات سے نکالنے کیلئے جدوجہد ہی اولین ترجیح ہوتی ہے،ڈاکٹر عبدالستارریجنل ایمرجنسی آفیسرنے ریسکیو اسٹیشن ہارون آباد میں تعمیر کی گئی مسجد کا افتتاح بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں