ہارون آباد( تحصیل رپورٹر) ہارون آباد مہنگائی سے ریٹائرڈ ملازمین کی زندگیاں اجیرن بن گئیں ، معاشی بدحالی کے اس دور میں ریٹائرڈ ملازمین کی معاشی صورت حال غربت کی لکیر سے بھی نیچے آگئے ، بزرگ ریٹائرڈ ملازمین بیوی بچوں سمیت اپنا علاج و معالجہ کروانے سے بھی کترانے لگے ، ریٹائرڈ منٹ کی زندگی بہتر طریقہ سے گزارنے سے قاصر ، موجودہ حکومت بجٹ میں وفاقی و صوبائی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں میں حالیہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے ،
ان خیالات کا اظہار مختلف سرکاری اداروں سے ریٹائرڈ ملازمین ظفر عالم ، افتخار احمد ، عبدالرحمن ، محمد اقبال ، عبداللہ و دیگر نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کیوجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کی زندگیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں ، حالیہ چند مہینوں میں مہنگائی کا تناسب دوگنا اضافہ ہوچکا ہے ، جس سے ریٹائرڈ ملازمین کا جینا محال ہوکر رہ گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی زندگی اجیرن ہوچکی ہیں ،
ریٹائرڈ ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے آئندہ بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں ۔







