ہارون آباد (عوامی پریس کلب) میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی ہارون آباد سے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، الوداعی تقریب میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمران وٹو نے خصوصی شرکت کی،میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر عبیدالرحمان آرائیں نے بطور نگران شرکت کی۔
ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کا تقریب میں پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے،تقریب میں بطور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اکرم سیکرٹری نے انجام دیئے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمران وٹو اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر عبید الرحمان آرائیں نے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کی دوران سروس کی گئی محکمانہ خدمات کو بھی سراہا، الوداعی تقریب میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو گفٹس بھی دیئے گئے۔
ریٹائرڈ ملازمین کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کرنے پر میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن و دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا،الوداعی تقریب میں شہر کے نام ور قوال اسلم ساغر نے اپنی فنکارانہ پرفارمس کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔تقریب کے آخر میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازم ریاض بھٹی کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمران وٹو نے پھولوں کے ہار پہنا کر اپنی سرکاری گاڑی میں پروٹوکول کیساتھ روانہ کیا۔ریاض بھٹی کا سرکاری گاڑی میں اپنے گھر پہنچنے پر اہل محلہ،دوست احباب و عزیزواقارب کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔








