ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد نواحی گاؤں 93سکس آر کے قریب ٹریفک حادثہ، ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے گاؤں 93سکس آر کے قریب ایک افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں پر ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں محمد اکرم ولد خیر دین سکنہ 158سیون آر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیو ر ٹرالر لے کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس مصروف تفتیش۔







