ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے بنگلہ روڈ پر سیم نالہ کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں شہباز نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد سرور نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، زخمی شخص کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہو گئیں۔
اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں، نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔







