219

دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے، لاش اور زخمی ہسپتال منتقل، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 142سکس آر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کیساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نذیراں بی بی زوجہ محمد ریاض سکنہ 142سکس آر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

دوسرا حادثہ ہارون آباد کی الخیر ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب پیش آیا جہاں پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کر ٹکرانے سے تین افراد اصغر، عبیداللہ اور محمد انور شدید زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاش اور زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں