ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پولیس ڈکیتیوں کو ٹریس کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر مختلف مقامات پر پولیس ناکہ لگا کر موٹر سائیکل پکڑکر شہریوں کو پریشان کرنے لگی، شہری اضطراب کا شکار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ہارون آباد تھانہ سٹی پولیس کے چند قدم پر دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کا تاحال پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی ہے اور ڈکیتی کے واقعات بھی جاری ہیں۔
پولیس تھانہ سٹی و صدر نے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے کہ دن اور شام کو مختلف مقامات پر پولیس ناکہ لگا لیتے ہیں اور 125موٹر سائیکل خصوصاً اور دیگر موٹر سائیکل عموماً پکڑنا شروع کر رکھے ہیں، اس سلسلہ میں سیاسی وسماجی حلقوں سمیت شہریوں وقاص، عثمان، ابراہیم، سمیر، عدن و دیگر کا کہنا ہے کہ پولیس کو ڈاکوؤں کو پکڑنا چاہیے بے گناہ شریف شہریوں کو اس کی آڑ میں تنگ کرنا بند کیا جائے، موجودہ حالات میں اکثر موٹر سائیکل اقساط کے ہونے کی وجہ سے کاغذات نامکمل ہوتے ہیں اور تمام رقوم کی ادائیگی کے بعد ہی کاغذات ملتے ہیں۔







