ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے مین ہائی وے روڈ دس ماہ قبل تین ارب روپے کی خطیر رقم سے شروع کیا گیا مگر ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے تاحال تاخیر کا شکار ہے شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ،مین ہائی وے روڈ فقیروالی کے مقام پر ٹھیکیدار نے مین سیوریج لائنیں اور روڈ کو بھی اکھاڑ دیا جس کی وجہ سے روڈ پر گہرے گڑھے بن گئے اور سیوریج کا گندہ پانی روڈ پر جمع ہوگیا ہے۔
ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے دس ماہ گزرنے کے باوجود روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی ہر وقت مٹی اور دھول اڑنے سے گزرنے والے لوگ اور قریبی رہائشی آبادیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں اور شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں. روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے گزرنے والی ٹریفک بھی شدید متاثر ہو رہی ہے اور حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔







