336

ڈکیتی کی واردات پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب ) ہارون آباد ڈکیتی کی واردات پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک، بہاولپور ریفر، ڈاکو فرار، پولیس مصروف تفتیش۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہرکا گنجان آباد کا علاقہ علامہ اقبال کالونی میں دن دیہاڑے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 22سالہ امین الحق پلمبر ولد محمد اشرف سکنہ 71فور آر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے زخمی امین الحق کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں