ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میپکو واپڈا ملازمین کی سیفٹی کے حوالہ سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں شہزاد حسین رائی ایس ای میپکو بہاولنگر سرکل، رانا محمد سلیم ایکسین ڈویژن ہارون آباد، محمود الحسن عباسی ایکسین چشتیاں،ایس ڈی او سیفٹی غلام سرور ، چوہدری محمد انور علی ڈویژنل چیئرمین، ڈویژن ہارون آباد سمیت دیگر واپڈا ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ای میپکو شہزاد حسین رائی، ایکسین رانا محمد سلیم، چوہدری محمدانور علی،ایس ڈی او سیفٹی غلام سرور و دیگر کا کہنا تھا کہ سیفٹی سیمینار کا بنیادی مقصد واپڈا ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، فیلڈ میں کام کرنے والے واپڈا ملازمین سیفٹی کے بغیر کسی صورت کام نہ کریں، کوئی بھی واپڈا ملازم اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر کام نہ کرے، ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، سیفٹی سیمینار میں آگاہی لیکچر بھی دیا گیا۔








