ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد دکھی انسانیت کی خدمت اخروی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے مخیر حضرات آگے آئیں اور عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخروئی ممکن ہوسکے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ زیڈ کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے نے زیر تعمیر سخی سلطان نسر ین ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا یہ فلاحی ہسپتال ڈویژن بہاولپور میں اپنی نوعیت کا پہلا فلاحی پروجیکٹ ہوگا۔
اللہ رب العزت منتظمین کو کامیابی عطا فرمائے، ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو حاجی سخی سلطان پرنس نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتے ہے میں نے اپنی زندگی اور تمام تر اثاثے ہسپتال کے نام وقف کر دیے ہیں ان شاء ا للہ ہسپتال میں قابل ڈاکٹرز پروفیسرزکیوں کہ اس سے قبل ہمارے ہاں دل کے مریض کے لیے علاج معالجہ کا کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ہسپتال میں ہر قسم کے آپریشن بالکل مختلف کیے جائیں گے اسپتال میں تمام مستحق مریضوں کو ادویات ای سی جی الٹراساؤنڈ ایکو اور جدید طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی جبکہ اعلی معیار کا ڈائلیسز سنٹر بنایا جائے گا اور مفت ڈائلیسز کیے جائیں گے علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں دل کا وارڈ بھی بنایا جائے گا جو دل سے متعلق تمام جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوگا اس موقع پر شہر کی سماجی شخصیات ملک محمد ریاض خلجی،طاہر توگیروی،عدیل راجپوت،چوھدری منیر احمد اور زبیر چوہان موجود تھے۔








