525

سیوریج کے بہترین نکاسی کے لئے میونسپل کمیٹی کو سکر مشین فراہم کی جائے

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد سیوریج کے بہترین نکاسی کے لئے میونسپل کمیٹی کو سکر مشین فراہم کی جائے، عوامی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کا سیوریج کا نظام بہت پرانا اور بوسیدہ ہوچکا ہے، جس وجہ سے آئے روز گٹروں کا اُبلنا اور بند ہونا معمول بن چکا ہے، جس کے باعث گلی محلوں اور سڑکوں پر گٹر کا غلیظ اور بد بودار پانی تالاب کی شکل اختیار کرکے جمع رہتا ہے، جو کہ آمدورفت کیساتھ ساتھ عام شہری بالخصوص نماز ی حضرات شدید پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں۔

شہر کے گٹروں کی صفائی کے لئے انتظامیہ کو میونسپل کمیٹی چشتیاں سے شکر مشین منگوانی پڑتی ہے جو کہ قابل افسوس امر ہے، میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی مالی پوزیشن اس قابل نہیں ہے کہ وہ گٹروں کی صفائی کے لئے اپنے وسائل سے سکر مشین خرید سکیں، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو گٹروں کی صفائی کیلئے اپنی سکر مشین خریدنے کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں