ہارون آباد (سٹی رپورٹر) ہارون آباد میں 15سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کا شکار، اوباش ملزم نے لڑکی کو گھر میں گھس کر زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ہارون آباد کے علاقے مدنی کالونی فقیروالی میں اوباش ملزم نے 15سالہ لڑکی کے گھر میں گھس کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس کیمطابق ملزم امان اللہ نے لڑکی کی بہن کو دوسرے کمرے میں بند کرکے زبردستی مبینہ زیادتی کی۔ جبکہ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کو طبی امداد اور میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اور پولیس نے لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
ہارون آباد کے علاقے فقیروالی میں بااثر شخص کی زبردستی گھر میں گھس کر 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ. ورثاء اور اہل علاقہ نے ملزم کی عدم گرفتاری پر احتجاج۔ مین ہائی وے روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا مظاہرین کا ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔
پولیسں زرائع کے مطابق ملزم امان اللہ نے زبردستی گھر میں گھس کرمتاثرہ لڑکی کی چھ سالہ بہن کو کمرے میں بند کر دیا اور 15 سالہ لڑکی غلام فاطمہ کو مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا بچی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے مین ہائی وے روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے.
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس فوری طور پر پر ملزم کو گرفتار کرے. ڈی ایس پی گل حسن موقع پر پہنچ گئے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔







