290

شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد میں شب برأ ت کے حوالے سے روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے، شہریوں نے اپنے خالق کائنات کے حضور سجدہ ریز ہوکر توبہ و استغفار اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل ہارون آباد میں بھی شب برأت مذہبی عقیدت و احتتام سے منائی گئی۔

شب برأت کے حوالے سے مساجد میں روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے، جس میں علمائے کرام نے شب برأت کی فضلیت بیان کی،مساجد میں صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا،شہریوں نے اپنے خالق کائنات کے حضور سجدہ ریز ہوکر توبہ و استغفار، عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں،اس موقع پر شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا اور گل پاشی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں