537

معروف سیاسی شخصیت سدرہ سعید بندیشہ کی ہارون آباد میں معروف شخصیت حاجی محمد اسلم جٹ کی رہائش گاہ پرآمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میرا سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جو ہمارے خاندان کا وطیرہ ہے، ان خیالات کا اظہار فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت سدرہ سعید بندیشہ نے ہارون آباد میں معروف شخصیت حاجی محمد اسلم جٹ کی رہائش گاہ آمد پر کیا،

اس موقع پر محمد اسلم جٹ کے صاحبزادے فارو ق اسلم جٹ، محمد فیصل اسلم جٹ ایڈووکیٹ، سابق ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق احمد، فیصل مجید سابق کونسلر سمیت میڈیا نمائندگان و دیگر موجود تھے، سدرہ سعید بندیشہ کا مزید کہنا تھا کہہ ہارو ن آباد شہر آکر میں بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔

حاجی محمد اسلم جٹ سمیت تمام لوگوں نے مجھے جو عزت دی ہے وہ قابل ستائش ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی، واضع رہے سدرہ سعید بندیشہ چوہدری الیاس جٹ مرحوم کی بھتیجی ہے چوہدری سعید جٹ بندیشہ کی صاحبزادی اور چوہدری عبدالرحمن بندیشہ مرحوم کی ہمشیرہ ہے اور این اے 106 فیصل آباد کی امیدوار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں